اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یرموک کیمپ میں داعش دہشتگردوں کے خلاف فلسطینیوں کی کاروائی بدستور جاری ہے اور داعش دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں- فلسطینی گروہوں کے ایک کمانڈر نے العالم نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے اس کیمپ کے بعض حصوں پر قبضہ کرکے فلسطینیوں پر حملہ کررہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے داعش دہشتگرد گروہ کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے- اس کمانڈر کے مطابق فلسطینی گروہ داعش کے زیرقبضہ تمام علاقوں کو آزاد کرانے کی کوشش کررہے ہیں- فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگردوں کی جارحیت کے جواب میں، کی جانے والی کاروائیوں میں داعش کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے اور ابتک درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں- فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ تمام علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا ہوجانے تک، ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی- بتایا جاتا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فلسطینی گروہ، لوبیا نامی سڑک تک پہنچ گئے ہیں جبکہ داعش دہشتگرد گروہ اس سڑک کو اپنی جارحانہ کاروائیوں کیلئے بھرپور طریقے سے استعمال کررہا ہے- یرموک میں واقع بلدیہ کی عمارت کے قریبی علاقوں میں بھی اکا دکا جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں-
.......
/169